بچوں کو زیادہ رونے بھی نہ دیں کیونکہ۔۔۔
بچوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو زیادہ دیر تک روتے ہوئے چھوڑنا ان کے دماغ کی نشوونما کے لیے نقصان دہ ہے۔ اس سے ان کے دماغ میں سٹریس ہارمونز کی پیداوار بڑھ جاتی ہے۔ بچوں کی نشوونما اور پرورش سے متعلق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بے راہ روی کا شکار مردوں کے بچے ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ایسے بچے انتقام کے طور پر یا تو باپ کی راہ پر چل پڑتے ہیں یا ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بچوں کو اس صورتحال سے بچانے کے لیے خاندانی اقدار کو ٹوٹ پھوٹ کے عمل سے بچانا نہایت ضروری ہے۔ ماہرین طب کے مطابق بچپن میں بے چینی کی حالت میں نیند کرنے والے بچے بڑے ہوکر نشہ آور ادویات اور شراب نوشی کی طرف آسانی سے راغب ہوسکتے ہیں۔ تین سے پانچ سال کی عمر کے بچوں پر کی جانے والی تحقیق کے نتائج جب 18 سال بعد چیک کیے گئے تو معلوم ہوا کہ ان میں 60 فیصد بچے اس رحجان میں مبتلا تھے۔
بچوں کوباہر کی دنیا سے بچانے کا گُر
بلوغت کے دور میں بچوں کا رویہ غیر معمولی انداز میں بدلنے لگتا ہے جو کہ ایک فطری عمل ہے اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ’’ٹین ایجر‘‘بچوں میں جسمانی اور نفسیاتی تبدیلیوں کے بارے میں والدین کو شعور ہونا چاہیے اور ان کا دوستانہ اور محبت بھرا رویہ اس عمر کے بچوں کو باہر کی دنیا سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے ساتھ سخت گیر یا جابر بننے کی بجائے نرم خو اور دوستانہ رویہ اپنائیں۔
پرسکون بچپن ہی کامیاب زندگی کی ضمانت
ایک اور تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی کے عادی افراد ڈپریشن اور مایوسی کا زیادہ شکار ہیں بہ نسبت ان لوگوں کے جو سگریٹ نوشی نہیں کرتے۔ ڈپریشن اور مایوسی سے نجات کے لیے چھ گھنٹے کی نیند لازمی ہے۔ چھ گھنٹے سے کم نیند لینے والوں میں عارضہ قلب، ہائی بلڈپریشر اور کولیسٹرول کی بیماری زیادہ دیکھی گئی ہے جبکہ نوگھنٹے سے زیادہ نیند لینے والے افراد میں طبی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ زندگی کے ہر پہلو میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مندانہ طرز زندگی درمیانی عمر کے لوگوں کو دماغ کی بیماری ’’الزائیمر‘‘ کے خطرے سے بچاسکتی ہے۔ ایک صحت مند اور کامیاب انسان کی زندگی کا دارومدار اس کے بچپن سے وابستہ ہے لہٰذا والدین کو اپنے تمام مشاغل اور مصروفیات پر بچوں کی تعلیم و تربیت اور نشوونما کو اولیت دینی چاہیے۔ بچے والدین کا آئینہ ہوتے ہیں لہٰذا اس آئینہ کو صاف شفاف رکھنا ضروری ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں