Search

عبقری الحمدللہ مخلصین کی ایک کثیرجماعت کا سرمایہ ہے جو دن رات اللہ جل شانہٗ کی امت کو امن اور آقا سرور کونین ﷺ کی زندگی کا پیغام دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ عبقری کی ٹیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر طبقے کے افراد پر مشتمل ہے۔
مخلصین کی بڑی تعداد عبقری کے مختلف شعبوں میں حصہ لینا اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عبقری ٹرسٹ‘ عبقری پبلشرز‘ عبقری لیبارٹریز اور ماہنامہ عبقری اپنی بے لوث خدمت کیلئے جانا جاتا ہے۔
ماہنامہ عبقری ایک انٹرنیشنل میگزین ہے اور اس کی پبلشنگ ٹیم میں علماء‘ کمپیوٹر گرافک‘ ڈویلپر‘ قاری‘ مفکر‘ کالم نگار اور زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے  تجربہ کار شامل ہیں۔ یہ تمام ٹیم ماہنامہ عبقری کی نوک پلک سنوارتے اور اپنی تحریروں سے مخلوق خدا کی دنیاو آخرت کیلئے ایک مکمل پیکیج عبقری میگزین کی صورت میں پیش کرتے ہیں۔
عبقری ٹرسٹ کی ٹیم مخلص اور مخیر حضرات پر مشتمل ہے جو پاکستان کے دور دراز علاقوں میں بھی تحقیق کے ساتھ زکوٰۃ و صدقات کو پہنچاتے ہیں اور زکوٰۃ کی شرعی تقسیم کو ملحوظ خاطر رکھتے ہیں تاکہ روز قیامت آپ کے ہاتھ ہمارے گریبان پر نہ ہوں اور زکوٰۃ کا مال صرف اور صرف زکوٰۃ ہی کے مستحق تک پہنچے۔
عبقری لیبارٹریز کی ٹیم سینئر تجربہ کار اور طب کے شعبہ کے رجسٹرڈ پریکٹیشز پر مشتمل ہے جو ادویات کی تیاری کے ہر مرحلے پر اس کی مکمل احتیاط اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرتے ہیں