حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا : تین چیزیں نجات دینے
والی ہیں ، اور تین چیزیں تباہ کرنے والی ہیں:
نجات دینے والی تین چیزیں یہ ہیں:
۱ اللہ سے ڈرنا خلوت و جلوت میں۔
۲ حق بات کہنا خوشی ونا خوشی میں ۔
۳ اور (خرچ میں) میانہ روی اختیار کرنا مالداری اور غریبی میں۔
اور تباہ کرنے والی تین چیزیں یہ ہیں:
۱ خواہش نفس کی پیروی کرنا۔
۲ حرص و بخل کرنا
۳ گھمنڈ کرنا، اور یہ تینوں میں سخت تر ہے۔
(مشکٰوۃ:ص۴۳۴)(بکھرے موتی جلد اول)