حسب ضرورت تھوڑا سا نمک لےکر اس پر سورۂ کوثر3 بار معہ تسمیہ اول و آخر درودشریف ایک بار پڑھ کر دم کر کے کھلا دیں
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا ۔اے محبوب بے شک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں۔ توتم اپنے رب کے لئے نماز پڑھو ۔اور قربانی کرو۔ بے شک جو تمہارا دشمن ہے وہی ہر خیر سے محروم ہے۔
پیٹ دردکاطبی علاج: کالا نمک سفوف بقدر ایک چنے کے نیم گرم پانی کے ہمراہ کھلا دیں آرام آ جائے گا۔