سات مبین والا عمل
اول پاک صاف ہونا ضروری ہےعمل کے شروع کرنے سے پہلےحسب توفیق کچھ رقم خیرات کر دیں پھر روزانہ کسی وقت یعنی کوئی ایسا وقت ہو جس میں یکسوئی سے یہ عمل کرسکیں سورۂ یٰسین پڑھیں جب مبین پر پہنچیں سورۂ والضحی 21 بار پڑھیں اور پڑھتے ہوئے اپنے مقصد کا تصور رکھیں اس طرح ہر مبین 21 مرتبہ سورۂ والضحی پڑھیں۔ کل سات مبین ہیں جب سورۂ ختم ہوجائے ہو تو تصور ہی تصور میں جس سےمعاملات خراب ہویا کشدگی ہو اس کے دل پر پھونک دیں اور پھر چینی پر پھونک دیں یہ چینی اس کو کھلائیں دودھ یا پانی میں ملا کر کھلائیںاور روزانہ اسی چینی پر یہ عمل پڑھتے رہیں اگر چینی نہیں پلا سکتے تو تصور ہی میں پھونک مار دیںاور یہ عمل اس مطلوب کی روح کو نجش دیں اس طرح روزانہ ایک بار سورۃیٰسین ہرمبین کے عمل کے ساتھ پڑھیں اگر وقت میسر ہوتو صبح وشام بھی یہ عمل پڑھ سکتے ہیں ۔ورنہ دن میں ایک بار ضرور پڑھیں ۔قارئین : عمل کی قبولیت کے لیے رزق حلال ،صدقِ مقال اور تقوی کی ضرور کوشش کریں جائز کام کے لئے اجازت ہے۔