محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!تین سال قبل کاروبار تنزلی کا شکار ہوا‘ ایسا لگا جیسے سب ختم ہو گیا ہو۔مجبور اً لاکھوں کا قرض لیا ‘دن رات خوب محنت کی جس سے کاروبار کچھ سنبھلا مگر حالات اتنے ساز گار نہ ہوئے کہ قرض اتار سکیں۔جن مخلصین نے قرض دیا تھا انہیں بھی سخت ضرورت تھی‘ وہ مسلسل رقم کا تقاضا کر رہے تھے۔میں نے تسبیح خانہ لاہور میں موجود گوشہ طلسمات میں سکندری شیشہ‘کھجور کا تنا‘برکتی دستر خوان اور وہاں موجود تمام اعمال کیے ۔دو ماہ کے قلیل عرصہ میں اللہ تعالیٰ نے ایسا نظام بنایا کہ تمام قرض چکا دیا اور کاروبار میں بھی خوب ترقی ملی۔اللہ تعالیٰ تسبیح خانہ اور شیخ الوظائف کو سدا سلامت رکھے‘ہر فتنہ سے حفاظت فرمائے آمین!(میاں محمد رمضان‘ لاہور)