تاثیر کے اعتبار سے یہ پھول مفرح بھی ہیں اور مقوی قلب بھی۔چنانچہ اس مقصد کیلئے اس کا شربت استعمال کیا جاتا ہے جو دل کو صحت مند اور طاقتور بناتا ہے۔اس کے علاوہ گیندا پھول کے درج ذیل فوائد بھی ہیں۔ ٭جریان اور سرعت انزال میں ان کا استعمال مفید ہے۔ ٭خواتین و مرد جن میں شہوت کا بہت زیادہ غلبہ ہوتا ہے اسے کم کرنے کے لئے اس کی تاثیر بے حد مفید ہے۔ ٭ دانتوں کے درد میں اس کےپتوں کے جوشاندے سے کلی کرنا مفید ہے۔ ٭کان میں تکلیف ہو تو اس کے پتوں کا رس نیم گرم کان میں ڈالنے سے درد دور ہوجاتا ہے۔ ٭دماغی ہیجان میں تسکین حاصل ہوتی ہے‘ڈپریشن جیسے مسائل میں افاقہ ہوتا ہے۔ ٭اس کے پتوں کو پیس کر لیپ کرنے سے خواتین میں چھاتیوں کا ورم تحلیل ہوجاتا ہے۔ ٭داد پر اس کے پتوں کا رس لگانے سے جلد آرام ملتا ہے۔ ٭ہاتھ پائوں خشکی کے سبب پھٹ گئے اور سیاہ ہو گئے ہوں تو اس کے پتوں کو ان پر ملنے سے آرام ملتا ہے۔ ٭موچ کے مقام پر اس کا ٹنکچر لگانے سے جلد آرام ملتا ہے۔