Search

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ہم کرائے کے گھر میں رہتے ہیں، کرایہ داروں کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔ ہمیں کوئی عمل بتا دیجئے ، ہم روز روز کی ذلت سے بچ جائیں ، گھر نہ ہونے کی وجہ سے کسی بہن بھائی کی ابھی تک شادی بھی نہیں ہوئی جو بھی رشتے والے آتے ہیں کہتے ہیں کہ آپ کا اپنا گھر نہیں ہے ۔ ہم بہت مجبور اور لاوارثوں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں ۔(ر، ا۔ لاہور)
جواب :آپ تمام گھر والے ایک عمل توجہ دھیان اور پوری لگن کے ساتھ کریں ، ان شاء اللہ جلد ہی غیب سے اسباب پیدا ہو جائیں گے اور آپ کو اپنا گھر نصیب ہو گا۔ حَسْبِیَ اللّٰهُ لَااِلٰهَ اِلَّا هُو۔یہ قرآنی الفاظ ہیں،ا ن الفاظ کو تمام گھر والے پاگل ہو کر پڑھیں، جتنی توجہ بڑھائیں گے اتنی جلدی اس کی قبولیت کے جلوے دیکھیں گے۔ ان الفاظ میں کائنات کے خزانے پوشیدہ ہیں۔جو یقین کے ساتھ یہ قرآنی نورانی الفاظ پڑھے گا اس کی تمام حاجات پوری ہوں گی۔