Search

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میںچاہتی ہوں میرا دل گناہوں کی ظلمت سے پاک ہو جائے ، مجھے نمازیں ملیں ، روزے ملیں ، تنہائی کی عبادتیں ملیں اور ہر وقت پاک صاف رہوں۔ بہت کوشش کے باوجود بھی میں پانچ نمازیں نہیں پڑھ پاتی اور نہ ہی نفل پڑھ پاتی ہوں ۔ٹینشن، ڈیپریشن سے نجات اور روح کا سکون اور ترقی کے لئے مجھے کوئی عمل عنایت فرما دیجئے۔آپ کی روحانی توجہات کی سخت ضرورت ہے۔ (ن،ا۔سرگودھا)
جواب:اس دور میں بہت کم ایسے خوش نصیب لوگ ہیں جنہیں اپنی روح کا فکر ہو اور اپنے رب کے قرب کی طلب ہو۔آپ کو ایک عمل بتا رہا ہوں، بری عادتوں کو چھوڑنے کے لئے ان نورانی الفاظ کو دھیان اور توجہ سے پڑھیں‘ اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىٕنُّ الْقُلُوْبُ۔دل اور روح نور سے مزین ہو جائیں  گے، نیکی اور عبادت کی خوب توفیق ملے گی۔ شریر بدچلن انسان کو سدھارنے اور نافرمان بچوں کو راہ راست پر لانے کے لئےیہی الفاظ لکھ کر پانی میں ملا کر پلائیں۔ بری عادات ان نورانی الفاظ کے نور سے دھل جائیں گی اور دل نورانی ہو جائے گا اور نیکی کی طلب پیدا ہو گی۔