Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بہت امید سے آپ کو خط لکھ رہی ہوں۔ میرےشوہر کی کمائی میں برکت نہیں ہے، اپنا کاروبار ہے لیکن اس میں کچھ حاصل نہیں ہوتا ۔ گھر میں بہت لڑائی ہوتی ہے ۔ میرے گھر والے کبھی پیسے بھیج دیتے ہیں لیکن وہ بھی اتنے نہیں ہوتے جس سے گزارا ہو سکے۔میں چاہتی ہوں میرے خاوند کا کام چل جائے کیونکہ مجھے لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے شرم آتی ہے۔جس کے پاس دولت نہیں اس کی کوئی عزت نہیں، گھر میں سب سے بڑی بہو ہونے کے باوجود کوئی قدر نہیں ہے۔ سب مجھ سے نفرت کرتے ہیں میں جتنا بھی ان کے لئے اچھا کر لوں لیکن وہ راضی نہیں ہوتے۔ کوئی عمل بتا دیجئے کہ گھر میں اللہ کی رحمت اور برکت ہو جائے اور جو زندگی باقی ہے وہ عافیت سے گزر جائے۔(زوبیہ محمود ، لاہور )
جواب: محتر مہ نیک عورت دنیا میں اپنے شوہر کا سہارا ہوتی ہے، آپ کو چاہیے کہ اپنے شوہر کو تسلی دیں اور ان کو احساس دلائیںکہ آپ ہر حال میں ان کے ساتھ ہیں۔ایسا کرنے سے اللہ کی آپ پر خاص رحمت ہو گی جس سےتمام کاروباری اور گھریلو مسائل ختم ہو جائیں گے۔ایک عمل بتارہا ہوں، یہ کلمات یَا بَاسِطَ الْیَدَیْنِ بِالرَّحْمَةِ سا رادن کھلا پڑھیں بے بہا برکتیں ملیں گی۔