محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں پچھلے چار پانچ سالوں سے بیمار تھی۔ میں نے آپ کو پہلے بھی خط لکھے ۔مجھے ماہواری کا مسئلہ تھا۔ ماہواری کا دورانیہ دس سے بارہ دن تھا۔ اس کے بعد بھی کئی بار بلیڈنگ ہوتی تھی۔جب بھی مخصو ص ایام شروع ہوتے‘ خون نہیں رکتا تھا۔میرا جسم انتہائی کمزور ہو چکا تھا۔ اس کے علاج پر ہزاروں روپے خرچ کر چکی تھی لیکن کوئی علاج کارگر ثابت نہ ہو سکا ۔آپ کی طرف سے خط کا جواب موصول ہوا تو اس میں آپ نے عبقری دواخانہ کی دوا ہارمونز شفاء اور جوہر شفاء مدینہ تجویز فرمائی۔ دو ماہ یہ دوائیں استعمال کر نے سے میرا یہ مسئلہ حل ہو گیا۔ اب میں بالکل ٹھیک ہوں۔ماہواری نارمل طریقے سے وقت پر آتی ہے ۔پہلے درد سے برا حال ہوتا تھا۔ اب درد وغیرہ کچھ بھی نہیں ہوتا۔ ساری ساری رات نیند نہیں آتی تھی اب نیند بھی بالکل ٹھیک آتی ہے۔عبقری دواخانہ کی خالص ادویات نے بیماری کی جڑیں ختم کر دی ہیں۔ اب میں صحت مند زندگی گزار رہی ہوں۔ میرے خاوند دبئی میں ہوتے ہیں۔ آپ کے وظیفوں کی برکت سے اچھا کاروبار ہے۔ ہر ماہ عبقری رسالہ پا بندی سے پڑھتے ہیں۔ چار سالوں سے یہی معمول ہے۔ رزق میں برکت کے لئے سورۃ کوثر 129 مرتبہ پڑھ کر پیسوں پر روزانہ دم کر دیتی ہوں۔اللہ نے رزق میں بہت برکت عطا کی ہے۔(ح،د۔کراچی)