Search

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! اپنے چندطبی و روحانی ٹوٹکےعبقری قارئین کے لئے تحریر کرر ہا ہوں‘امید ہے اس سے مخلوق خدا کو بہت فائدہ ہوگا۔
خون کی کمی (انیمیا)
اگر کسی کے جسم میں خون کی کمی ہو تو اسے دور کرنے لیے بسم اللہ شریف کے ساتھ تین مرتبہ یَاحَیُّ قَبْلَ کُلِّ شَیْیءٍ یَاحَیُّ بَعْدَ کُلِّ شَیْیءٍ پڑھ کر پانی ، چائے، شربت، دودھ، جو بھی مشروب ہو اس پر دم کرکے مریض کو پلا دیں۔یہ عمل مسلسل سات دن یا گیارہ دن کریں،ان شاءاللہ خون کی کمی پوری ہو جائے گی‘جب مسئلہ حل ہو جائے تو عمل روک دیں۔
سرسوں کے تیل کا کمال
اگر کسی شخص کوپاخانہ والی جگہ پر دانہ نکل آئے تو اسے چاہیےکہ اس کے خاتمہ کے لئےمتاثرہ جگہ پرسرسوںکا تیل لگائیںاور آگ کے اوپر ہاتھ گرم کرکےدانے کے گرد گھمائیں ، روزانہ پانچ سے دس منٹ ایسا کریںان شاء اللہ چند دنوں میں اس تکلیف دہ صورت حال سے نجات مل جائے گی اور دانہ بھی ختم ہو جائے گا۔
ہاضمہ کی تندرستی کے لئے
اول و آخر تین بار درود شریف کے ساتھ تین مرتبہ سورئہ یٰسین کی تلاوت کریںاور مریض پر دم کر دیں۔اس عمل سے پیٹ میں جو بھی تکلیف ہوتی ہو، دست ہو یا روٹی ہضم نہ ہوتی ہو ‘ان تمام امراض سے نجات ملے گی۔اس کے علاوہ یہی عمل مسلسل کچھ عرصہ اگر حاملہ عورت کرلےتو ڈلیوری کے وقت ان شاءاللہ آسانی ہو گی۔
منہ کے چھالوں کا علاج
اگر کسی کے منہ میںچھالے پڑ گئے ہوں تو اسے چاہیے کہ گندم کےچند دانے لے کر پانچ منٹ تک منہ میں چبائے اور پھر ان دانوں کونکال دے۔دن میں چند بار یہ ٹوٹکہ آزما لیں‘ان شاءاللہ جلد ہی منہ کے اندر نکلے ہوئے چھالے ختم ہو جائیںگے۔(محمد لقمان اٹک)
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اپنے مجرب ٹوٹکے عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر رہا ہوں۔
تانبے کے برتن سے انوکھی شفاء
اگر کسی شخص کو قبض کا مسئلہ رہتا ہو تو اسے چاہیے کہ رات کو کسی تانبے کے برتن میں پانی رکھ دیں، صبح بیدار ہونے پر بیت الخلاء جانے سے قبل روزانہ اس پانی کو پینا شروع کر دے اور پھر بیت الخلاء جائے‘ایسا کرتے رہنے سے قبض ختم ہو جاتی ہے ‘ان شاءاللہ قبض سے نجات ملے گی اور دوبارہ نہیں ہو گی۔
لقوہ سے حفاظت
جب بھی بیت الخلاء میں رفع حاجت کے لئےجائیں تو اس دوران دانتوں کو خوب دبا کر بیٹھیں‘ اس سے ان شاءاللہ دانت زندگی بھر نہیں ہلتے‘محفوظ رہتے ہیں اور نہ ہی لقوہ کی بیماری ہوتی ہے‘آزمودہ نسخہ ہے۔
چین اور سکون کی نیند
اگر کسی کےگھر میں مچھرکٹھمل وغیرہ ہوں جو نیند میں بھی خلل پیدا کرنے کا سبب بنتے ہوںتو ان سے نجات کے لئےچارپائی یا پلنگ میں کچھ دن مسلسل گندھک کی دھونی دیتے رہیں‘اس سے ان شاءاللہ مچھر اورکھٹمل وغیرہ ختم ہوجاتے ہیں ۔(نواز محمد‘خیر پور)