محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!خشک پتی کے فوائد سے متعلق اپنا ایک آزمودہ مشاہدہ تحریر کر رہا ہوں۔
اکثروبائی امراض کی صورت میں آشوب چشم کے مختلف مسائل کی شکایت شروع ہو جاتی ہے یا گرمی کے موسم میں بھی سخت دھوپ کی وجہ سے آنکھوں میں چبھن اور تکلیف ہونا شروع ہو جاتی ہے۔آنکھوں کے ان مسائل سے نجات پانے کے لئے استعمال شدہ پتی کا بہت ہی آزمودہ نسخہ ہے۔استعمال شدہ پتی کو دو چھوٹی پوٹیلوں میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔انہیں تھوڑا سا ٹھنڈا کر لیں ‘پھر فریج سے نکال کر ان پوٹلیوں دونوں آنکھوں پر کچھ دیر کے لئے رکھ دیں۔چند بار اسی ترتیب کے ساتھ یہ عمل کر لیں‘ ان شاءاللہ آنکھوں کے ان مذکورہ امراض میں راحت ملے گی‘سکون ہوگا اور جلد ہی آنکھیں بالکل ٹھیک ہو جائیں گی۔اگر آپ چاہیں تو پہلے والی استعمال شدہ پتی کی پوٹلیاں دوبارہ فریج میں رکھ کر استعمال کر سکتے ہیں مگر خیال رہے کہ بہت زیادہ ٹھنڈی نہ ہوں کیونکہ اس سے آنکھوں کی باریک رگیں بند ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ (ثمینہ احمد‘کراچی)