Search

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری قارئین کی خدمت میں اپنا آزمودہ نسخہ تحریر کر رہی ہوں۔یہ نسخہ ایسے افراد کے لئے بہت مفید ہے جن کی کمر میں درد رہتا ہو، پٹھوں کی تکلیف ہو،تھوڑا سا کام کرنے سے جلد ہی تھک جاتے ہوں،جسمانی کمزوری اس قدر زیادہ ہو کہ روزمرہ کے معمولی سے کام کرنے سے بھی عاجز آچکے ہوں‘ایسے تمام امراض کی صورت میں یہ نسخہ بہت زبردست فائدہ دیتا ہے۔ ایسی بہنیں جن کی بچہ دانی کمزور ہے اور اس وجہ سے مختلف پوشیدہ امراض کا شکارہیں،وہ مایوس اور پریشان نہ ہوں ان کے لئے بھی یہی نسخہ نہایت مجرب ہے۔ اس نسخے کے استعمال سے ان کا مسئلہ ان شاءاللہ بہت جلد حل ہو جائے گا اور وہ صحت مند زندگی گزار سکیں گی۔یہ نسخہ سادہ اور آسان ہے جسے ہر کوئی آسانی کے ساتھ گھر بیٹھے خود تیار کر سکتا ہے۔اس نسخے سے آپ فٹ ہو جائیں گے اورچند ہی دنوں میں خود کو طاقتور اور صحت مند محسوس کریں گے۔اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز ان مسائل کا شکار ہے تو میرا مشورہ ہے یہ نسخہ استعمال کریں‘ ان شاءاللہ شفاء نصیب ہو گی۔روزانہ ایک دیسی انڈہ مسلسل ایک ہفتہ تک استعمال کریں پھرکمال دیکھیں ۔ طریقہ: روزنہ رات سونے سے پہلے ایک دیسی انڈہ ایک پیالی نیم گرم دودھ میں ڈال کر پی لیں۔اس کے بعد اوپر سے کوئی اور چیز ہرگز نہ کھائیں۔ یہ نسخہ مسلسل سات دن تک استعمال کرنا ہے ۔ جن خواتین کی بچہ دانی کمزور ہو وہ اسی ترتیب سے اس نسخے کو مسلسل بارہ دن تک استعمال کریں‘لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ درمیان میںناغہ نہ ہو۔ اللہ کے فضل سے اس نسخہ کے استعمال سے یہ مسئلہ بھی جلد ہی حل ہو جائے گا۔ یہ میرا آزمودہ ٹوٹکہ ہے جس جس بہن نے بھی اس مسئلہ کے لئے یہ نسخہ استعمال کیا اسے نفع ہوا اور شفاء ملی ہے۔مزید جن امراض کا ذکر کیا ہے ان میں بھی لاجواب ہے اور چند دنوں میں ہی اپنا اثر دکھاتا ہے۔