Search

الحمدللہ آپ کے بتائے اعمال اور نسبت کی برکت سے حاسدین کو منہ کی کھانی پڑی۔ اب حالات الحمدللہ بہتر سے بہتر ہو رہے ہیں نہ گھر میں کوئی خوف و ہراس نہ لڑائی نہ جھگڑے جو رشتہ دار دشمن بن چکے تھے خود چل کر ہمارے گھر آئے۔ جو حاسدین تھے اب معافیاں مانگتے ہیں۔ الحمدللہ پورے خاندان اور برادری میں ممتاز اور نمایاں حیثیت مل چکی ہے۔یہ سب کلینک میں ملاقات کے وقت دی ہوئی آپ کی دعائوں اور توجہات کی برکت سے ممکن ہوا ہے۔ پروردگارِ عالم آپ کے اس فیض کو جو عبقری اور تسبیح خانہ کے ذریعے پھیلا رہے ہیں پورے عالم میں عام فرمائے اور آپ کا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ سلامت رکھے اور آپ کی خصوصی توجہات اور دعائوں کو سمیٹنے والا بنائے۔ آمین۔
نوٹ:قارئین ہانڈی والا خاص عمل شیخ الوظائف نے عبقری حویلی احمدپور شرقیہ میں ہر کسی کے لئے عام کر دیا ہے۔