Search

حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ ؓسے روایت ہے فرماتی ہیں کہ ایک بار اللہ کے محبوب، دانائے غُیوب ﷺ کا سر مبارک میری گود میں تھا اور رات روشن تھی، میں نے عرض کیا: یارسول اللہ ﷺ! کیا کسی کی نیکیاں آسمان کے ستاروں جتنی ہوں گی؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:’’ جی ہاں ! وہ عمررضی اللہ عنہ ہیں ، جن کی نیکیاں ان ستاروں جتنی ہیں۔‘‘حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ ؓفرماتی ہیں :’’میں نے عرض کیا: ’’یارسول اللہﷺ ! پھر میرے والد ماجد سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی نیکیاں کس درجہ میں ہیں ؟‘‘ آپ ﷺنے ارشاد فرمایا: ’’عمر ؓکی تمام نیکیاں ابوبکرؓ کی نیکیوں میں سے صرف ایک نیکی کے مثل ہے۔(مشکوٰۃ المصابیح)