محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرے پاس ایک عمل ہے جسے عبقری کے ذریعے لوگوں تک پہنچانا چاہتی ہوں‘ آپ سے درخواست ہے کہ اسے عبقری میں ضرور شائع کریں تاکہ لاکھوں ‘ کروڑوں لوگوں کا بھلا ہو جائے۔
اگر کسی کے چہرے پر دانے نکل آئیں‘ادویات‘ٹوٹکے اور مختلف کریمیں لگانے کے باوجود بھی ختم نہ ہورہے ہوں تو اس کے لئےایک آزمودہ روحانی عمل ہے جس سے چند ہی دنوں میں چہرے سے تمام دانوں کا صفایا ہو جائے گا۔میں نے یہ روحانی عمل خود بھی آزمایا اور بہت سے جاننے والوں کو بھی بتایا‘ آج تک جس نے بھی استعمال کیا اسے شفاء ملی ہے۔اگر کسی کے چہرہ پر دانے نکلے ہوں تو یہ عمل ضرور کریں۔
صبح جب نیند سے جاگیں تو تھوڑا سا لعاب ہاتھ پر لے کر درود پاک اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہُ پڑھ کر لعاب کو دانوں پر لگائیں۔اسی طریقے سے درود پاک پڑھتے جائیں اور دانوں پر لگاتے جائیں۔دن میں جس وقت بھی یاد آئے وقفہ وقفہ سے یہ عمل کرتے رہیں مگر عمل کے مطابق تھوک لگانا اور درود پاک پڑھنا ضروری ہے۔اس عمل کے بارے میں ہمیں ہمارے ہمسایوں سے پتہ چلا۔والدہ کے چہرے پر موٹے دانے نکلے ہوئے تھے‘بہت کریمیں اور دوائیںاستعمال کیں ‘ڈاکٹر کو بھی دکھایا مگر پھر بھی کوئی افاقہ نہ ہوا۔اس دوران ہمارے ہمسائے میں سے ایک خاتون نے والدہ کو یہ عمل بتایا ۔والدہ نے دو سے تین ہفتےیہ عمل کیا‘ الحمدللہ چند ہی دن میں واضح فرق محسوس ہوا‘ عمل کو جاری رکھا جس کی وجہ سے چہرہ کے دانوں کے ساتھ ساتھ ان کے نشان بھی ختم ہو گئے ہیں۔یہ سب اس عمل کی وجہ سے ممکن ہوا۔