محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرض یہ ہے کہ میری بہن بیمار ہےاس کا علاج نہیں مل رہا، ذہنی مریض ہے‘ ڈیپریشن ہو گیا ہے۔اس کے اپنے گھر میں بھی اور ماں باپ کے گھر میں مسائل ہیں ‘اس کا اثر اس کے دماغ پر ہو گیا ہے۔ چھ فٹ قد ہے اور سوکھ کے کانٹا ہو گئی ہے۔گھر میں چیزیں توڑ پھوڑ دیتی ہے، شوہر کی پہچان نہیں رہی نہ اپنے بچوں کی ‘ گھر سے بھاگتی ہے۔ لوگ کہتے ہیں اس پر جادو حسد کے اثرات ہیں۔ اس کا مسئلہ حل کروا دیجئے۔(بشریٰ شہباز،اوکاڑہ)
جواب:سورہ الم نشرح گیارہ مرتبہ پڑھیں اور جب اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاﭤپرپہنچیں تو چالیس مرتبہ اس کی تکرارکریں اور تصور میںبہن پر دم کریں۔