محترم شیخ الوظائف السلام علیکم !آپ کی روحانی محافل میں ایسی برکات شامل ہیں کہ بندہ جو مراد اور خواہش لے کر سننا شروع کرے‘ اللہ تعالیٰ وہ پوری کردیتے ہیں اور زندگی میں انقلابی تبدیلیاں آتی ہیں۔ روحانی محافل سننے کی برکت سے فرض کے علاوہ نفل نمازیں بھی پڑھنا شروع کردی ہیں اگر کبھی نہ پڑھوں توایسے لگتا ہے جیسے فرض نماز قضا ہو گئی ہو۔مجھے کافی عرصہ سے بے خوابی کا مسئلہ تھا مگر اب جس دن بھی روحانی محفل سنتی ہوں تو اس کے بعد سکون کی نیند آتی ہے۔کچن میں کھانا پکاتے ہوئے بھی روحانی محفل کی ریکارڈنگ سنتی ہوں‘گھر کے کام کاج جلدی سمٹ جاتے ہیںاور بہت سی خیر کی باتیں پتہ چلتی ہیں۔ایک بار روحانی محفل میں بسم اللہ پڑھنے کے فضائل سنے تو اس کا اتنا اثر ہوا کہ گھر والوں کے علاوہ اپنی کام والی کو بھی کہتی ہوں سات دفعہ بسم اللہ پڑھ کر کھانا کھایا کرو ۔ ہر بچے اور بڑے کو بسم اللہ کا کہتی ہوں۔ یہاں تک جب چوزوں کو پانی ڈالتی ہوں تو انہیں بھی کہتی ہوںکہ بسم اللہ پڑھ کر پیو، ایسا کرنے سےکھانے میں برکت ہوتی ہےاور کھانا بیماری نہیں بنتا۔ (نازیہ خان‘ لاہور)