میرا بھائی ایک عہدہ پر فائز ہے۔اس کی کافی عرصہ سے ترقی رکی ہوئی تھی‘ہر بار کوئی نہ کوئی رکاوٹ کھڑی ہو جاتی تھی۔بھائی نے اپنے طور پر تمام اسباب اختیار کر کے دیکھ لئے‘ بہت کوششیں کیں مگر پھر بھی کوئی فائدہ نہ ہوا۔اس کے علاوہ دفتر میں کچھ لوگوں نے اسے تنگ کرنا شروع کر دیا تھا جس وجہ سے اس کے لئےنوکری کرنا بھی دشوار ہوتا جا رہا تھا۔میں نے بھائی کی اس پریشانی کے لئے بھی شجرہ قادری ہجویری والا عمل کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی ۔الحمدللہ چند ہفتوں میں ہی بھائی کی ترقی ہو گئی‘ تنخواہ بڑھ گئی۔جو لوگ بلا وجہ تنگ اور پریشان کر رہے تھے انہوں نے بھی تنگ کرنا کم کر دیا۔یہاں ایک اور بات بتانا چاہوں گی کہ اگر کوئی مراد نہ مل رہی ہو تو اللہ تعالیٰ سے منت مانگتی ہوں کہ فلاں کام ہو گیا تو حسب توفیق رقم عبقری خدمت خلق فائونڈیشن میں جمع کروائوں گی‘ الحمدللہ اس عمل کی وجہ سے بھی بہت سے کام بنے ہیں۔(افشین محبوب‘لاہور)