Search

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم!اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے کہ اس رب کائنات نے اس پُر فتن دور میں آپ جیسا رہبر عطا فرمایا۔آپ نے ہمیں ہر حال میں اللہ تعالیٰ سے مانگنا اور لینا سکھایا۔تسبیح خانہ اور عبقری کے ذریعے آپ نے لوگوں کو اللہ اور اس کے رسولﷺ کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔آپ سے نسبت کے بعد مجھے روحانی زندگی کا احساس اورادراک ہوا۔کچھ عرصہ پہلے آپ نے شجرہ قادری ہجویری کا عمل کروایا اور اسے پڑھنے کی بھی خاص اجازت فرمائی۔یہ عمل میری زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔اگر کوئی بھی مصیبت یا آفت آجائے یا پھر کوئی مراد نہ مل رہی ہو تو روحانی اعمال کر کے شجرہ قادری ہجویری جس کا عبقری دواخانہ لاہور سے کتابچہ بھی مل جاتا ہے‘اس میں موجود تمام ہستیوں کے نام پڑھتی ہوں اور تصور میں آپ کو مخاطب کر کے عرض کرتی ہوں کہ اپنے سلسلہ کی تمام بزرگ ہستیوں سے عرض کر دیں کہ میرا فلاں کام رکا ہوا ہے وہ ہو جائے۔اکثر یہ عمل جمعہ کی نماز کے بعد کرتی ہوں‘ اس عمل کی وجہ سے اللہ کی رحمت متوجہ ہوتی ہے اور میرا کام ہو جاتا ہے۔میرے بہت سے نا ممکن کام اس عمل کی وجہ سے ممکن ہوئے ہیں۔