حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے مروی ہے کہ رسول ﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ترجمہ : بے شک ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ مجھ سے ایسے ہیں جیسے میرے کان اور عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ مجھ سے ایسے ہیں جیسے میری آنکھ ۔ (عیون اخبار الرضا لابن بابویہ قمی، جلد اول، معانی الاخبار قمی، تفسیر حسن عسکری)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب مومن بیمار ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے (گناہوں سے) یوں صاف کر دیتا ہے، جیسے دھونکنی لوہے کی میل کچیل کو دور کر دیتی ہے۔(“ سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1579)