Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے نیند بالکل نہیں آتی تھی ‘میرا دماغ خشک ہو چکا تھا‘ رات بھربے چین رہتی‘ کروٹیں بدلتی رہتی‘ آنکھیں تھک جاتیں لیکن نیند نہیں آتی تھی۔رات کے پچھلے پہر میں بڑی مشکل سے نیند آتی لیکن گہری نیند سے بالکل محروم ہو گئی تھی۔مجھے ہاضمے کی بھی شکایت تھی ‘ بھوک بالکل نہیں لگتی تھی۔میں نے بہت دیسی علاج ٹوٹکے کیے سر پر تیل کی مالش کی ۔ ڈاکٹر کو دکھایا وہ بھی کہہ دیتے کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ڈیپریشن کی ادویات دے دیتے ۔میرے خاوند کو کسی نے عبقری دواخانہ کی ستر شفائیں کے بارے میں بتایا۔ انہوںنے مجھے ستر شفائیں لا کر دی‘ اس کے بروشر پر لکھے فوائد پڑھ کر حیرانگی ہوئی‘ استعمال کرنا شروع کی۔ اب نیند بھی آتی ہے اور ہاضمہ بھی ٹھیک ہے۔ کھانا بھی کھاتی ہوں‘ پر سکون نیند سوتی ہوں۔ عبقری کی اس سستی لیکن انمول دوا سے اتنا فائدہ پا کر ہم عبقری کے گرویدہ ہو گئے۔ تب سے ہم عبقری کی ہی ادویات اور مصنوعات استعمال کرتے ہیں۔ میری آنکھوں میں خارش تھی‘ درد بھی ہوتا تھا۔ میں نے عبقری دواخانہ سے منگوا کر آنکھ شفاء استعمال کی۔ آنکھوں کی تکلیف بھی بالکل ختم ہو چکی ہے۔اب ہم جمعرات کی روحانی محفل اور ہر ماہ کے اسم اعظم کے دم میں بھی شامل ہوتے ہیں۔ ہمار ے گھر میں بہت سکون اور امن ہے ‘ بچوں کی تربیت بہت اچھی ہو رہی ہے ۔( منزہ ریاض ، لاہور)