Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!آپ مخلوق خدا کی خدمت کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی جزا دے۔ایک آدمی نے مجھ سے کچھ رقم ادھار لی تھی لیکن وہ سالہا سال سے انتظار کروا رہا ہے‘ انکار بھی نہیں کرتا اور رقم بھی واپس نہیں دیتا۔مجھے کوئی وظیفہ کوئی عمل بتائیے کہ وہ مجھے رقم واپس دے دے۔ ( زین سرور ، اٹک)
جواب:آپ دن میں چالیس بار سورہ توبہ کی آخری دو آیات پڑھ کر توجہ دھیان اور سچی طلب کے ساتھ اللہ سے دعا کیا کریں۔چند دن نہ گزریں گے کہ قرض کی ادائیگی کے غیبی اسباب بن جائیں گے اور ان آیات کی برکت سے گھر میں خوشحالی ہو جائے گی اور ان آیات کا نور نسلوں کو شادو آباد کر دے گا۔