محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ہر وقت غصہ اور پریشانی رہتی ہے۔ کبھی دل کرتا ہے خود بھی مرجائوں اور بچوں کو بھی مار دوں ، یہی حال شوہر کا ہے وہ بھی بچوں کو اس طرح کہتے ہیں شادی کے بعد ایک دن سکون سے نہیں گزرا ، سسرال والے مجھے اور میرے شوہر کو خوش نہیں دیکھ سکتے ۔ میرےمسائل حل نہیں ہو رہے ۔ان حالات کے لئے وظیفہ بتا دیں بہت مہربانی ہوگی۔ (م،ق)
جواب: سورہ انفال کی آیت 63 وَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ ۚ لَوْ أَنفَقْتَ مَا فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا مَّآ أَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلٰكِنَّ اللهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ ۚ إِنَّهٗ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌoگیارہ بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے میاں بیوی بچے سب پئیں۔