محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!میرے دل میں حسد‘ نفرت‘ بد گمانی اور غصہ بہت زیادہ رہتا ہے جو کہ کم تو ہو جاتا ہے لیکن ختم نہیں ہوتا ، میرے دل سے کسی کی بات نہیں نکلتی میں چاہتی ہوں میرے دل میں جو بلا وجہ کی جلن رہتی ہے وہ ختم ہو جائے ۔دل میں دنیا سے بے رغبتی اور آخرت سے محبت ہو جائے اور دل غفلتوں کی بجائے نماز میں لگ جائے ، اللہ تعالیٰ سے لو لگ جائے ، برائیاں چھوٹ جائیں، میں آپ کی شکر گزار ہوں گی۔ (امبر شاہزیب)
جواب: آپ ایسا کریں روزانہ حسب توفیق پیسے جمع کرتے رہیں اور مہینے بعدکسی مستحق کو اس نیت کے ساتھ صدقہ کر یں کہ میری عادات بد اور علت ختم ہو جائے‘ روزانہ جتنے آسانی سے ہو سکیں پیسے جمع کرتے رہیں۔ اس کے ساتھ ایک عمل کریں‘ ایک تسبیح یَا ھَادِیُ یَا رَحِیْمُ کی صبح و شام دھیان توجہ سے پڑھیں۔برے جذبوں سے چھٹکارا اور دل کی پاکیزگی نصیب ہو گی۔