Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!ہم نے اپنی بیٹی کی منگنی کی تھی جس کے بعد سے ہم پر کسی نے جادو کروا دیا ہے‘ گھر میں خون کے چھینٹے پڑتے ہیں اور کپڑوں پر کٹ لگ جاتے ہیں۔ہمارے جسم پر نیل کے نشان پڑگئے ہیں‘ ان میں درد بھی ہوتا ہے۔ عصر کے وقت گھر سے بو آنا شروع ہو جاتی ہے جو صبح تک رہتی ہے۔ ان مسائل کے لئے ہمیں کچھ پڑھنے کے لئے بتائیے۔ (عنایت سعید، گوجرہ)
جواب:آپ ان آیات کو چالیس دن تک روزانہ اکتالیس مرتبہ تلاوت کر کے گھر کے چاروں کونوں میں دم کریں۔
قُلْنَا لَا تَخَفْ اِنَّكَ اَنْتَ الْاَعْلٰى oوَ اَلْقِ مَا فِیْ یَمِیْنِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوْا-اِنَّمَا صَنَعُوْا كَیْدُ سٰحِرٍ-وَ لَا یُفْلِحُ السَّاحِرُ حَیْثُ اَتٰى۔ جادو کےحملے کرنے والے پر وار واپس پلٹ جائیں گے اور آپ کی ہر شر سے حفاظت ہو گی۔