Search

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ اس نے آپ جیسا عظیم راہبر عطا فرمایا جس نے ہمیں اللہ سے منوانا سکھایا ہے۔آپ نے عبقری اور تسبیح خانہ کے ذریعے انسانیت کی خیر خواہی کے لئے جو شمع جلائی ہے‘بے شمار لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔اس حوالے سے عبقری میں ہر ماہ لوگ اپنے مشاہدات لکھ کر بھیجتے ہیں ۔مجھے بھی عبقری اور تسبیح خانہ سے ملنے والے کئی اعمال سے بےشمار فوائد نصیب ہوئے‘اللہ تعالیٰ نے ہر خواہش پوری کی ہے‘ اس مالک کائنات کا خاص احسان ہے‘مگر آج میں عبقری قارئین کی خدمت میں اپنا وہ مشاہدہ تحریر کر رہی ہوں جو آپ کی دعا کی برکت سے نصیب ہوا ہے۔
میری جب پہلی بار ٹوکن کے ذریعے آپ سے کلینک میں ملاقات ہوئی تو اس وقت میری شادی کی بات چل رہی تھی۔میں اپنی آنے والی زندگی کے حوالےسے کافی پریشان تھی‘آپ نےفرمایا تھا کہ اللہ پاک آپ کےلئے آسانیاں اور برکتیں عطا فرمائیں گے۔آپ کے ان الفاظ کے بعد دل مطمئن ہو گیا۔شادی کے بعد جب دوبارہ آپ سے ملاقات ہوئی‘اس وقت آپ نے فرمایا تھا ان شاءاللہ آپ کو اولاد نرینہ کی نعمت نصیب ہو گئی۔آپ کی یہ بات سن کر میں حیران تھی کیونکہ اس وقت مجھے اولاد کی امید بھی نہیں لگی تھی اور میں اس حوالےسے پریشانی کا شکار تھی۔ابھی کچھ عرصہ گزرا تھا کہ اللہ تعالیٰ نےا ولاد کی امید لگا دی اور جب ڈلیوری کا وقت آیا تو آپ کی دعا قبول ہوئی اللہ تعالیٰ نے بیٹے کی نعمت سے نوازا۔اللہ کا شکر ہے بیٹا بالکل صحت مند اور تندرست پیدا ہوا۔اس کے پیدائشی طور پر ختنے ہوئے تھے۔یہ سب آپ کی دعا کی برکت ہے۔