محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک ٹوٹکہ عبقری کے لیے حاضر خدمت ہے‘ یہ تقریباً 1995ء کی بات ہے‘ میری ہتھیلیوں پر پوریاں تھیں اور انگلیوں کے درمیان بھی‘(ہاتھوں کی ہتھیلیوں اور انگلیوں پر سخت قسم کی گانٹھیں بن جاتی ہیں) جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی‘ میرے بھائی نے درج ذیل ٹوٹکہ مجھے بتایا کہ کپاس کی ڈنڈی لے کر اس کو جلا کر گل کردیں اور گرم گرم اس پوری پر لگائیں۔ وہ خود بخودسخت ہوکر نکل جائے گی اور اس کے نیچے جو گڑھا سا ہوتا ہے وہ خودبخود صحیح ہوجائے گا۔ میں نے یہ ٹوٹکہ آزمایا تو واقعی ہی اس نے کام کیا اور میرے ہاتھ بالکل ٹھیک ہوگئے۔ (شاہین‘ بہاولپور)
عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔