محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تقریباً ایک سال پڑھ رہا ہوں۔اس میں بہت ہی خاص باتیں لکھی ہوتی ہیں‘ جو مجھے بہت پسند ہیں۔ اس میں موجود وظائف و عملیات اور نسخہ جات اپنی کاپی میں نوٹ کرلیتا ہوں‘خود بھی آزماتا ہوں اوردوسروں کو بھی بتاتا ہوں۔ میرے پاس قبض بھگانے کا ایک ٹوٹکہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں۔ ھوالشافی:سرسوں کا ساگ لیکر اس کو ابال لیں جب ساگ پک جائے تو پکے ہوئے ساگ کو پانی نکال لیں ساگ کو تڑکا کا لگاکر کھالیں اور پانی کو اپنے پاس محفوظ کرلیں جس کسی کو قبض ہو رات ایک کپ چائے والا پیئے، دو تین بار پینے سے قبض ختم ہو جائے گی۔(محمد یونس‘ کراچی)