محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! نظر و دماغ کی طاقت کیلئے ایک انتہائی مجرب اور آزمودہ نسخہ قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ ھوالشافی:برہمی بوٹی100گرام، ورچ 20گرام، گل منڈی20گرام، مصری50گرام، فلفل دراز5 گرام، فلفل سیاہ 10دانے، مغز بادام 200 گرام سب چیزوں کو صاف کرکے کوٹ لیں پھر چھان کر مکس کرلیں‘ شہد اتنا ملائیںکہ گولی بقدر چنے کے بن جائے۔ صبح شام ایک ایک گولی دودھ کے ساتھ لیں۔ انتہائی لاجواب اور بے ضرر نسخہ ہے۔( محمد عطا اللہ‘ جلہ ارائیں)