محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! درج ذیل ٹوٹکے میرے آزمودہ ترین ہیں۔ بے شمار کو بتایا ہر کسی کو فائدہ ہی ہوا۔ ھوالشافی:پھٹکڑی بریاں پیس کر اس میں کھانڈ ملادیں دن میں دو بار بقدر ایک ایک چاول کے بچے کو کھلائیں۔خشک کھانسی:برگ پالک 2 تولہ گھوٹ کر مصری ملاکر پلائیں۔کھانسی ، نزلہ، کمزوری دماغ: (۱)آم کے پتوں کی چائے جس میں دودھ ڈالا گیا ہو البتہ پیچش دور کرنی ہوتو اس چائے میں دودھ نہ ڈالا جائے۔ (۲)ڈھاک کے پتوں کی راکھ+نمک ملاکر چٹائیں۔ (۳)4تولہ روغن گائو+ ایک تولہ گڑ ملاکر کھائیں خشک کھانسی کے لئے اکسیر ہے۔بلغمی کھانسی:ادرک کا رس، شہد ہم وزن لیں۔(غلام قادر ہراج‘ جھنگ صدر)