Search

یہ نسخہ تمام اعضائے رئیسہ کیلئے انتہائی مجرب ہے۔بنانا شاید مشکل ہو یا کسی مخلص حکیم سے بنوا لیں اور پھر زندگی کی بہاریں دیکھیں۔ کمزور اور بزرگ حضرات ضرور استعمال کریں۔ھوالشافی:: شاخ مرجان ایک تولہ، عقیق سرخ ایک تولہ، زمرد ایک تولہ، لاجورد ایک تولہ، سنگ یشب ایک تولہ، یاقوت یمانی پانچ تولہ، سب کو کوٹ کر اتنا باریک کریں کہ کپڑے میں سے چھن جائے اب کپڑے میں سے نکلا ہواسارا مواد ایک چائے کے کپ میں ڈال کر گھیگوار کے تازہ پانی سے بھردیں گل حکمت کرکے 5کلو اوپلوںکی آگ دیں پھر نکال کر اسی طرح بدستور 8بار آنچ دیں گھیگوار سے اکسیر تیار ہے صرف دو چاول خوراک ہے دودھ سے رات کو یا صبح نہار دو المسک سادہ ہے۔(ج، حیدرآباد)