محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ عمل ہمارا آزمودہ ہے‘ جادو ٹونا ہے‘ خون کے چھینٹے پڑتے ہوں‘ بستر مرگ پر آخری سانسیں چل رہی ہیں‘ ڈاکٹر نے جواب دے دیا‘ کاروبار‘ مکان‘ اولاد کی بندش ہے‘ لوہا توڑ اثر ختم‘ بس سورۂ بقرہ کی روزانہ گھر میں تلاوت کریں۔ مکمل سورۂ پڑھ کر پانی پر دم کرکے اس دم شدہ پانی کے چھینٹے گھر کے ہر کونے پر ماریں۔دم شدہ پانی خود بھی پئیں‘ تمام گھر والوں کو بھی پلائیں۔مزید آڈیو ریکارڈرایم پی تھری میں سارا دن گھر میں بالکل ہلکی آواز میںسورۂ بقرہ چلائیں۔(عظمیٰ اقبال‘ لاہور)