محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرے پاس چہرے کی رنگت کو نکھارنے‘داغ دھبوں کو دور کرنے اور جلد کو صاف و شفاف بنانے کے لئے بہت آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔آج کل خواتین چہرے کی رنگت کو نکھارنے کے لئے بہت سی کریمیں وغیرہ استعمال کرتی ہیں مگر اکثر چہرہ خوبصورت ہونے کی بجائے مزید خراب ہو جاتا ہے۔ایسی خواتین کو چاہیے کہ وہ چہرہ کے لئے کیمیکل زدہ کریموں کی بجائے روزانہ چہرہ اچھی طرح دھو کر اس پر روغن بادام‘یا روغن ناریل کا تیل لگا نا شروع کر دیں۔اس ٹوٹکے کو مستقل اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔ان شاءاللہ کچھ ہی عرصہ میں چہرے سے داغ دھبوں کا صفایا ہو جائے گا۔چہرہ بالکل تروتازہ ‘ خوبصورت اور نکھر جائے گا۔یہ میری والدہ کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے وہ شروع سے چہرے پر مختلف کریموں کی بجائے تیل کا استعمال کرتی ہیں اور اسی وجہ سے عمر رسیدہ ہونے کے باوجود چہرے کے مطابق ہماری ہم عمر لگتی ہیں۔میرے چہرے پر بھی بہت زیادہ داغ دھبے تھے میں نے بھی والدہ کے کہنے پر اس ٹوٹکے پر عمل کیا الحمدللہ اب تمام بازاری کریموں سے نجات مل گئی ہے اور چہرے کی جلد بالکل صاف اور چمکدار ہو گئی ہے۔(ثمینہ‘جہلم)