محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!میرے شوہر سرکاری افسر ہیں۔ جو کہ نیک نیت سے اپنا کام کرتے ہیں اور ساری زندگی حلال کمائی کھائی ہے کبھی حرام ہمارے گھر میں نہیں آیا۔ اللہ کا شکر ہے اللہ نے سب دیا ہے کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ میرے شوہر کی پوسٹنگ ایک جگہ سے دوسری جگہ کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہمارےلئے بہت مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ براہ کرم آپ میری مدد کریں۔(اہلیہ محمد عمران، لاہور)
جواب:آپ اور آپ کے خاوند سارا دن یہ دعا پڑھتے رہیں۔ اللہ اپنی طاقت کا مظہر دکھائیں گے‘ آپ کو دنیا کی کوئی طاقت‘کوئی عہدہ نقصان نہ پہنچا سکے گا۔ یَا عَزِیْزُ اَعِزِّنِیْ بِعِزَّتِکَ یَا عَزِیْزُ