محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!میرا خاوند نشہ کرتا ہے اور اس کی وجہ سے گھر کا ماحول خراب رہتا ہے وہ ہر وقت گالی گلوچ کرتا رہتا ہے‘ خدارا ہمیں کوئی عمل بتائیں تا کہ ہماری تکلیفیں ‘ پریشانیاں دور ہوں اور میرا شوہر نشہ چھوڑ دے ۔ہم نے بہت علاج کروایا لیکن یہ ایک بار نشہ چھوڑ دیتے ہیں لیکن پھر اسی کام پر لگ جاتے ہیں۔ اب تو ہم علاج سے بھی تھک چکے ہیں‘ کیا کریں کچھ سمجھ نہیں آتا‘ گھر کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ آپ ہماری راہنمائی فرمائیں ۔ آپ کا سایہ تا دیر ہم جیسے گناہ گاروں اور مصیبت زدہ لوگوں پر قائم رہے ۔(ف۔ ب، فیصل آباد )
جواب: محترمہ آپ سورہ النازعات کی آیت ’’ وَ اَہْدِیَکَ اِلٰی رَبِّکَ فَتَخْشٰی‘‘ کو 101 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے شوہرکو پلائیں ۔ ان شاء اللہ نشے کی علت سے چھٹکارا ملے گا۔ انہیں روزگار کے سلسلے میں کسی مصروفیت پر بھی آمادہ کریں۔