محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!میرے گھر میں چند مسائل ہیں جن کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں ۔ میری بیوی ہر وقت بیمار رہتی ہے‘ کبھی سر میں درد کبھی آنکھ میں درد ، کبھی جسم کے ہر حصے میں درد رہتا ہے‘ رات کو سوتے ہوئے ڈر بھی جاتی ہے۔ براہ مہربانی استخارہ کر کے مسئلے کا حل فرما دیجئے ۔ (محمد اسماعیل ، ڈیرہ غازی خان )
جواب:استخارے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی اہلیہ پر سفلی عمل کے ذریعے بیماری مسلط کی گئی ہے۔ کم از کم 313 بار اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْپڑھ کر پانی پر دم کر کے اہلیہ کو پلائیں۔ اہلیہ کو تلقین کریں کہ یہی کلمات سارا دن پڑھتی رہیں۔