محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اگر کسی کو مال و دولت ملے تو اللہ سے عافیت ضرور مانگنی چاہیے۔ اللہ نے ہمیں غربت سے نکال کر وسعت اور نعمتیں عطا فرمائیں‘اس کے ساتھ ہی ہمارے حاسدین بھی بڑھ گئے۔ حاسدین نے ہم پر کالے جادو گرکو مقرر کر دیا کہ انہیں تباہ برباد کرنا ہے۔ میرے والد صاحب دیکھتے ہی دیکھتے بستر سے لگ گئے‘ رزق کی بندش اور بربادی شروع ہو چکی تھی۔مجھے ایک دوست نے بتایا کہ اگر آپ ان مسائل سے نجات چاہتے ہو تو عبقری حویلی چلے جائو۔ میں جادو کے واروں کے سامنے بے بس اور لاچار ہو چکا تھا۔عبقری حویلی چلا گیا وہاں چوبرجی میں چاروں برجوں میں بیٹھ کر خاص عمل کیا۔ گھر واپس آیا تو گھر کے حالات کچھ بہتر تھے‘ والد صاحب کی طبیعت بھی بہتر تھی۔ میں مسلسل عبقری حویلی جا کر یہی عمل کرتا رہا حتیٰ کہ جادو کروانے والوں پر واپس پلٹ گیا اور ان کی بربادی شروع ہو گئی۔ وہ ہم سے معافیاں مانگنے پر مجبور ہو گئے۔(محمد سعد ،رحیم یار خان)