محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے جانور پالنے کا شوق ہے۔ہم گائوں میں رہتے ہیں اور گھر بھی بہت وسیع ہے‘ اس لئے جانور پالنے میں دِقت پیش نہیں آتی ۔ میں نے گھر میں کچھ پرندے اور جانور رکھے ہوئے ہیں۔جانوروں کو وبائی امراض اور کسی بھی وائرس سے محفو ظ رکھنے کے لئے میرے گھر میں عبقری دواخانہ کی تیار کردہ جانور شفاء ہر وقت موجود ہوتی ہے۔کسی جانور کو کوئی مسئلہ بن جائے ‘ کسی بیمار ی کا حملہ ہو جائے تو میں جانور شفاء کھلا دیتا ہوں۔ میرے جانور بہت صحت مند ہیں جو دیکھتا ہے وہ تعریف کیے بغیر نہیں رہتا ۔ جن لوگوں کے پاس مویشی ہیں وہ مجھ سے اس کا راز پوچھتے ہیں‘انہیں بھی جانور شفاء استعمال کرنے کا مشورہ دیتا ہوں۔ ایک دوست کی بکری بیمار تھی‘ چارہ نہیں کھا رہی تھی اس کو جانور شفاء دی تو بکری ٹھیک ہو گئی اور چارہ کھانا بھی شروع کر دیا۔ ( حسن رفیق، سیالکوٹ)