Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میرا کار حادثہ ہوا لیکن اللہ کے فضل سے جانی نقصان نہیں ہوا ۔لیکن جس نے بھی گاڑی کی حالت دیکھی وہ یہی کہتا کہ جو بھی اس میں سوار ہو گا اس کی ٹانگیں بازو تو کم از کم ٹوٹ ہی گئے ہوں گے۔ میں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور صدقہ و خیرات بھی کیا ۔ میرے صرف چند خراشیں آ ئی تھیں۔ چند دن گزرے تو مجھے ہاتھ کے جوڑ میں ہلکا درد محسوس ہونے لگا ۔ میں نے ایکسرے کروایا تو وہ بھی ٹھیک تھا لیکن درد نہیں ختم ہو رہا تھا‘ امید ہے حادثے میں ہاتھ کو جھٹکا لگا ہو جس کی وجہ سے یہ درد ہوا۔ اہلیہ ہر ماہ عبقری رسالہ پڑھتی ہے‘ وہ کہنے لگی کہ عبقری کی ایک دوا ہے ازرافی شفاء جس کا پرانا نام انوکھی شفاء ہے‘ ہڈیوں کے ٹوٹنے اور موچ وغیرہ جیسے مسائل کے لئے بہت اچھی دوا ہے ۔میں نے عبقری دواخانہ کی ازرافی شفاء لا کر استعمال کرنی شروع کی۔چند دن استعمال کرنے سے میری کلائی کا درد  غائب ہو گیا ۔مجھے بہت حیرانی ہوئی کہ یہ نسخہ بہت با کمال ہے اور جسمانی طاقت کے لئے بھی یہ دوا لا جواب ہے۔میں نے ایک ڈبیہ مکمل استعمال کی تا کہ اس کے مزید فوائد کا مشاہدہ کر سکوں۔اس سے مجھے ہڈیوں میں مضبوطی اور دماغی صلاحیت میں بہت بہتری محسوس ہوئی۔ ایک ڈبیہ ازرافی شفاء کے استعمال سے جسم میں بھرپور طاقت اور قوت کا مشاہدہ ہوا ہے‘ محسوس ہوتا ہے بہت طاقتور اجزاء کی مرکب معجون ہے ۔(شہباز اعوان، سرگودھا)