محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں سرکاری ملازم ہوں ‘میرے گھر سے دفتر کافاصلہ تقریبا چالیس کلو میٹر کا تھا‘آنے جانے میں تقریباً دو گھنٹے ضائع ہو جاتے۔ تین سال سے ٹرانسفر کے لئے درخواست دی ہوئی تھی مگر مسئلہ حل نہ ہو سکا۔نوکری کرتے ہوئے کافی دشواری پیش آرہی تھی۔عبقری رسالہ میں آستانہ منت مراد کے بارے میں پڑھا تو اپنے بھائی کے ہمراہ ہجویری محل آستانہ منت مرادواقع شیخوپورہ روڈ‘قلعہ ستار شاہ سٹاپ سے چند کلو میٹر اندر ہجویری محل)پہنچی۔وہاں جا کر اسمائے الحسنیٰ کے جلوئوں‘اسمائے اصحاب کہف ‘اونٹ کی ہڈی‘مٹی کے کوزےاورلاہوتی دوپٹہ والے اعمال کیے اور پھر وہاں نماز کے بعد اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت کا سوال کیا۔اس عمل کی برکت سے تقریبا دو ماہ کے اندر اللہ تعالیٰ نے ایسے اسباب پیدا کیے کہ میرا ٹرانسفر گھر کے قریب ہی سرکاری دفتر میں ہو گیا۔مجھے آنے جانے میں جو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا اس اذیت سے خلاصی مل گئی۔اللہ تعالیٰ نے آسانیاں اور سہولتیں پیدا کردی ہیں۔اب کوئی بھی مشکل میں نظر آئے تو اسے آستانہ منت مراد جانے کا مشورہ دیتی ہوں۔(ثمینہ ذوالفقار‘لاہور)