Search

میری آنکھ میں موتیا اتر آیا ہے‘ نظر کمزور ہو گئی ہے۔ اعصابی اور دماغی کمزوری بہت زیادہ ہے، بہت پریشان ہوں۔ابھی تک شادی بھی نہیں ہوئی ۔میں پیشے کے اعتبار سے ٹیچر ہوں لیکن ان بیماریوں کی وجہ سے پڑھایا نہیں جاتا ۔(ر، س)
مشورہ:روغن زیتون ایک تولہ میں کافور دو تین ماشہ پیس کر ملائیں ۔ صبح اور سوتےوقت ایک ایک سلائی دونوں آنکھوں میں لگایا کریں ۔ موتیا بند اتر رہا ہو یا اتر چکا ہواان شاء اللہ تین ماہ تک استعمال کرنے سے صاف ہو جائے گا۔ عبقری دواخانہ کا عینک توڑ ڈراپس کریں فائدہ ہو گا ۔