Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!میرا آخری بچہ آپریشن سے پیدا ہوا جس کےبعد ٹیوب میں مسئلہ ہو گیا جس وجہ سے ٹیوب کو نکال دیا گیا ، پھر اولاد کی اُمید نہ لگی۔ آہستہ آہستہ رحم کی تکلیف بڑھ گئی‘ پانی کی تھیلی بن گئی، خاص ایام بھی وقت پر نہیں آٓتے۔ جسم میں مسلسل درد رہتا ہے‘ ملٹی وٹامن کھانےسے بلیڈنگ شروع ہو جاتی ہے۔ چھاتی میں درد ہوتا ہے، طاقت کی کوئی دوائی کھانے سے درد بڑھ جاتا ہے ‘شوہر مجھ سے دور ہو رہے ہیں اور دوسری شادی کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔، کافی علاج کروایا لیکن شفاء نہیں مل رہی (ع، ف ۔ لاہور)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کا پوشیدہ کورس کچھ عرصہ مستقل مزاجی کے ساتھ استعمال کریں ‘ آپ کی بیماری پرانی ہے ،اس کے اثرات ختم ہونے میں کچھ وقت لگے گا، چند ماہ اعتماد سے یہ دو ا استعمال کریں، انشاءاللہ شفاءملے گی۔