Search

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں جس سے شادی کا خواہشمند ہوں‘ اس کے گھر رشتہ بھیجا ہے لیکن اس کے گھر والوں نے انکار کر دیا ہے۔ میں شادی کرکے گھر بسانا چاہتا ہوں‘ مجھے کوئی عمل بتائیے جس سے میر ی مراد پوری ہو جائے۔ (ص،ب)
جواب: زندگی کے ایسے فیصلے اپنے بڑوں کے سپرد کردیں اور اللہ سے عافیت کی دعا کرتے رہیں۔صبح کے وقت گیارہ دن تک جہاں رشتہ کرنا مطلوب ہو ان کے گھر کی طرف رخ کر کے 70 مرتبہ آیت کریمہ لَّا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحٰنَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْن اول آخر گیارہ مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھیں۔اللہ نے چاہا تو مقصد حاصل ہو جائےگا۔