Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کیلئے ڈھیروں دعائیں دل سے نکلتی ہیں‘ شکر ہے کہ اللہ نے اچھا رستہ دکھادیا میں ایک جمعرات ہوکر جاتی ہوں تو اگلی جمعرات کا انتظار شروع ہوجاتا ہے‘ میں اپنے پورے ہفتے کا سکون اور چین لے کر جاتی ہوں‘ خدا کی قسم میرا گھر سکون سے بھر گیا ہے‘ نہ لڑائی‘ نہ پریشانی سب پر جیسے جھاڑو پھر گیا ہو‘ میں بس بچوں کیلئے پریشان ہوں وہ نماز کی طرف نہیں آتے‘ کبھی کبھار پڑھ لیتے ہیں‘ پابندی نہیں کرتے۔ حکیم صاحب! میں لوبلڈپریشر کی مریضہ تھی اورجب تک مجھے ڈرپ نہ لگتی اور اس میں تقریباً پانچ چھ انجکشن بھی لگتے تھے۔ اور پھر مجھے نیند کا انجکشن لگتا تھا اسی طرح کرکرکے اب یہ حال تھا کہ جب نیند کا انجکشن لگتا تو مجھے اثر ہی نہیں ہوتا تھا یعنی عادی ہوگئی تھی۔ جب سے درس اور اعمال شروع کیے ہیں تقریباً ایک سال ہوگیا نہ ڈرپ نہ انجکشن سب کچھ ختم ہوگیا۔(ایک بہن)