محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں پیشہ کے لہٰذا سےٹرک ڈرائیور ہوں‘ مختلف شہروں میں آنا جانا لگا رہتا ہے اور شہر کا پانی دوسرے شہر کے پانی سے جدا ہے۔ جب بھی بھوک لگی‘ ٹرک سائیڈ پر لگایا اور ہوٹل سے کھانا کھا لیا‘ باہر کے کھانے کھا کھا کہ میرے معدہ جواب دے گیا‘ ایک حکیم صاحب سے مشورہ کیا‘ انہوں نے کہا تمہارے معدے اور جگر میں گرمی ہے‘ انہوں نے مجھے دس دن کی دوائی دی جس کو استعمال کرنے کے بعد میرا جسم ٹھنڈا رہنا شروع ہوگیا جو خطرے کی علامت تھا۔ ایک روز میرا پشاور کی طرف کسی کام سے جانا ہوا۔ وہاں ایک پٹھان بھائی کو میں نے اپنا مسئلہ بتایا تو انہوں نے کہا کہ پشاور میں عبقری دواخانے کی ایجنسی فلاں بازار میں ہے ان سے تم ’’اصلاح معدے جگر کورس‘ ‘ لے کر استعمال کرو انشاء اللہ دو کورسز میں تمہیں مرض سے نجات مل جائیگی۔ میں نے دو کورس خریدے اور استعمال کرنا شروع کیے واقعی ایک کورس کے استعمال سے ہی میری طبیعت میں واضح فرق آگیا۔(وسیم،پشاور)