محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری گزشتہ سات سال سے پڑھ رہی ہوں‘ زندگی کے ہر موڑ پر آئے مسئلہ کا حل اس رسالہ میں مجھے موجود ملتا ہے۔ ویسے تو بے شمار ٹوٹکےا ور وظائف آزمائے مگر آج جتنے یاد ہیں وہ لکھ رہی ہوں ان شاء اللہ مزید بھی لکھتی رہوں گی تاکہ مخلوق خدا کو فائدہ ہو۔
(۱)کھیعص والا عمل کرنے سے جس سے آپ کو کام ہو وہ بندہ آپ پر مہربان ہو جاتا ہے۔ عمل یہ ہے: جب بھی کسی شخص سے کام ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ وہ بندہ آپ کی بات سنے اور آپ کا احترام کرے تو جانے سے پہلےپانچوں انگلیوں پر کھیعص اس طرح پڑھیں کہ پہلے’ ک‘ پڑھیں اور ایک انگلی بند کردیں‘پھر ’ھ‘ پڑھیں اور دوسری انگلی بند کردیں‘ پھر ی پڑھیں اور تیسری انگلی بند ‘ پھر ع پڑھیںچوتھی انگلی بند اور پڑھ ص پڑھ کر انگوٹھا ملا کرمٹھی بند کرلیں‘ جب اس بندے کے سامنے جائیں تومٹھی کھول دیں۔ بس اتنا سا عمل ہے۔
(۲)خواب میں جنات ڈراتے ہیں تو ’’یاقہار‘‘ پڑھتی ہوں تو وہ دفع ہو جاتے ہیں۔ اور میں پرسکون نیند سوجاتی ہوں۔
(۳)جب بھی کوئی چیز گم ہو ’’یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ‘‘ والا وظیفہ پڑھنے سے لمحوں میں مل جاتی ہے۔
(۴) رکشے والے کے سامنے ’’یاقہار‘‘ پڑھتی ہوں تو میری مرضی کے پیسے لیتا ہے۔
(۵)جب بھی درد سر ہوتا ہے نام ’’ محمدﷺ‘‘ درد والی جگہ پر لکھتی ہوں درد فوراً ٹھیک ہو جاتا ہے۔
(۶)سورئہ والعصر والا عمل کرنے سےجو چاند کی چودھویں کو چاند کو دیکھ کر لاتعداد پڑھنا ہے اس کے پڑھنے سے میری زندگی میں گناہوں کی تعداد کم ہوئی‘ سکون ملا‘ مسائل حل ہونا شروع ہوگئے۔ (ج، چکوال)