Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!  یہ وظیفہ مجھے میرے تایا جان سے ملا‘ ان کے بقول تمام بڑے اکابرین کا اتفاق ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ہر نام مبارک اور پرتاثیر ہے مگر یہ پانچ نام بہت زیادہ اثر رکھتے ہیں جو بھی مشکل یا پریشانی آئے یہ پانچ اسماء الحسنیٰ پڑھ کر اللہ سے مانگیں ضرور ملے گا‘ یقین شرط ہے۔ پانچ اسم یہ ہیں:۔ یَارَحِیْمُ یَاکَرِیْمُ یَالَطِیْفُ
یَاحَافِظُ یَامُقْتَدِرُ ہرنماز کے بعد صرف پانچ مرتبہ پڑھیں۔اچانک کوئی مسئلہ‘ کوئی پریشانی‘ کوئی مشکل‘ بیماری‘ تنگدستی‘ گھریلو الجھن بس اپنے مقصد کا تصور کرتے ہوئے ہر فرض نماز کے بعد صرف پانچ مرتبہ درج بالا اسم پڑھ لیجئے۔ ان شاء اللہ چند دنوں کے اندر اندر آپ اس کے رزلٹ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔ فائدہ ملنے پر پوری امت مسلمہ‘ شیخ الوظائف‘ مجھے اور میرے تایا جان کو خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔(محمد ارسلان رفیق‘ کراچی)