ہمارے ہاں نیاز بو کے پودے ہیں۔ ان کا کیا فائدہ ہے اور ہم اسے کسی جگہ اگانا چاہیں تو کیسے لگائیں۔ (رومانہ ، پنڈی)
مشورہ: ہندو اسے تلسی کہتے ہیں اور اس کی پوجا بھی کرتے ہیں‘ اس کے پانچ چھ پھولوں والی ٹہنیاں توڑ کر گلدان میں یا گلاس میں رکھئے۔ کیڑے مکوڑے اور مچھر کمرے سے غائب ہو جائیں گے۔نیاز بو کے پتے بہت سے امراض میں کام آتے ہیں۔ اس کے نرم و نازک پتوں کی چٹنی دل کو طاقت دیتی ہے۔ مٹھی بھر پتے لیں، ذرا سا نمک، کالی مرچ، ہر مرچ ڈال کر چٹنی پیس لیں۔ کھانے کے ساتھ یہ چٹنی استعمال کریں۔ بہت مفید ہے۔ آپ اس چٹنی کو سلائس کے ساتھ بھی کھاسکتے ہیں۔ دو تین پتے نیاز بو، ایک دو کالی مرچ کے ساتھ چبانے سے صحت ٹھیک رہتی ہے۔